کورونا ویکسین : مودی کا آج کل جماعتی اجلاس سے خطاب

,

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی جمعہ 4 ڈسمبر کی صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے تمام جماعتوں کے فلور لیڈرس کے اجلاس سے خطاب کرینگے، جس میں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال اور ویکسین پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔کورونا کے بعد اپنی نوعیت کا یہ دوسرا اجلاس ہے جس میں کابینی وزراء راج ناتھ سنگھ ، امیت شاہ ، ورش وردھن بھی موجود ہوں گے۔