کورونا ویکسین ہر ہندوستانی کو کب ملے گی: راہول

   

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج امید ظاہر کی کہ وزیراعظم نریندر مودی ہر ہندوستانی کے لیے فری کورونا ویکسین یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں مختلف پارٹیوں کے فلور لیڈروں کے ساتھ آج ہی ورچول آل پارٹی میٹنگ منعقد کی ہے جس میں ملک میں کووڈ۔19 کی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا۔