کورونا :چین میں 24 گھنٹوں میں کوئی موت نہیں

   

بیجنگ، 7 ۔اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کسی متاثرہ شخص کی موت نہیں ہوئی ہے ، یہ جنوری سے پہلی بارہے جب یہاں اس بیماری سے کسی کی بھی موت نہیں ہوئی ہے ۔وزارت صحت نے تصدیق کی کہ چین میں مقیم کسی شخص کے متاثر ہونے کا بھی معاملہ سامنے نہیں آیا۔وزارت نے بتایا کہ پیر کو کورونا سے متاثر 32 نئے کیسز سامنے آئے تھے جس میں تمام بیرونی تھے ۔ ابھی تک چین میں کل 983 بیرونی کیسز کی شناخت ہوئی جن میں 698 بیمار ہیں اور 21 کی حالت نازک ہے جبکہ 285 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔وزارت نے کہا،اسٹیٹ ہیلتھ کمیٹی نے 31 صوبوں سے کل 81،740 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس میں 1242 افراد بیمار ہیں 212 سنگین حالت میں ہے ۔