کورونا کا دوسرا ٹیکہ لینے کے باوجود کئی افراد متاثر

   

حیدرآباد: مرکزی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ 21,000 سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لینے کے بعد وائرس کا اثر ہوا جبکہ 5,500 سے زائد ایسے مریض ہیں جنہیں دوسرا ٹیکہ لینے کے باوجود کورونا وائرس کے اثر سے متاثر ہوئے ہیں۔ انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ کے ڈائرکٹر جنرل بلرام بھارگوا کے مطابق پہلا ٹیکہ لینے والے 1737178 افراد میں سے 0.04 فیصد افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ دوسرا ٹیکہ لینے والے 15732754 افراد میں سے 0.03 فیصد افراد دوبارہ کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔