کورونا کا نیا ویرینٹ، تلنگانہ حکومت چوکس

   

مرکزی وزیر کی ویڈیو کانفرنس میں دامودھر راج نرسمہا کی شرکت
حیدرآباد۔/20ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے وزیر صحت دامودھر راج نرسمہا نے کورونا کے نئے ویرینٹ JN.1 سے بچاؤ کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی حکام کو ہدایت دی۔ وزیر صحت نے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسک مانڈویا کی جانب سے منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی جس میں ملک کی تمام ریاستوں کے وزرائے صحت نے حصہ لیا تھا۔ وزیر صحت نے کہا کہ تمام ریاستوں کو چوکسی اختیار کرتے ہوئے اپنی سطح پر عوام کو ویرینٹ سے بچاؤ کی تدابیر سے آگاہ کرنا چاہیئے۔ دامودھر راج نرسمہا نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے کئے جارہے اقدامات سے مرکزی وزیر کو واقف کرایا۔ تلنگانہ میں کل نئے ویرینٹ کے 4 کیسس منظر عام پر آئے تھے۔ ویڈیو کانفرنس میں پرنسپل سکریٹری ہیلت، ڈائرکٹر آف پبلک ہیلت اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ کیرالا میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے کیسیس میں اضافہ اور اس کے شدت اختیار کرنے کی اطلاعات کے بعد مرکزی حکومت نے ریاستوں کو چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ر