کورونا کی جانچ میں اے پی سرفہرست۔جگن کا دعویٰ

   

حیدرآباد: چیف منسٹر آندھراپردیش جگن موہن ریڈی نے دعوی کیا ہے کہ کورونا جانچ میں اے پی سرفہرست ہے ۔انہوں نے اسپندنا پروگرام کے تحت ضلع کلکٹرس اور ایس پیز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں کہاکہ اے پی،کورونا کی جانچ کے معاملہ میں سرفہرست ہے کیونکہ 50ہزار سے زائد ٹسٹ روزانہ کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کوویڈ19وبا کو روکنے عہدیداروں و کلکٹرس کے رول کی ستائش کی اور کہا کہ اگرچہ کہ ریاست میں ایک لاکھ سے زائد معاملات ہیں تاہم ان میں نصف تعداد روبہ صحت ہوگئی ہے ۔کورونا سے اموات کی شرح ملک میں 2.5فیصد ہے جبکہ ریاست میں یہ 1.06فیصد ہے ۔انہوں نے کہاکہ کورونا کے 85فیصد سے زائد مریض گھروں میں روبہ صحت ہوگئے ہیں۔