کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 200 ہوگئی

   

نئی دہلی : گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد اس سے متاثر ہونے والے نئے مریضوں سے کم رہی ہے ۔ اس کی وجہ سے فعال معاملے 2100 بڑھ کر 1,52,200 ہو گئے ۔صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 201.99 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دی گئی 2883489 ویکسین بھی شامل ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 انفیکشن کے 20279 نئے معاملوں کی آمد سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 43888755 ہوگئی ہے ۔ ملک میں 2100 ایکٹو معاملوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 152200 تک پہنچ گئی ہے ۔ کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں کی آمد کے بعد ہفتہ وار شرح 4.46 فیصد ہو گئی۔