نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملے تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور اب اموات کی تعداد بھی پہلے کے مقابلے کم ہوئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کورونا انفیکشن کے 6396 نئے معاملے درج ہوئے ہیں جبکہ 201 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ جس کے بعد متاثروں کی کل تعداد 42944995 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 514589 ہوگئی ہے ۔انفیکشن کے معاملوں میں تیزی سے کمی کے باعث ایکٹیو معاملوں کی تعداد 70 ہزار سے نیچے پہنچ گئی ہے ۔جمعہ کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو معاملوں میں 7255 کی کمی کے باعث پورے ملک میں 69897 ایکٹو معاملے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کورونا انفیکشن کے 6396 نئے معاملے درج ہوئے ہیں، جبکہ اس سے 201 افراد کی موت ہوئی ہے ، جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 42944995 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 514589 ہو گئی ہے ۔ اب تک 42367070 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ 1,78,29,13,060 لوگوں نے کورونا ویکسین لی ہے ۔اس وقت ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے جب کہ 0.16 فیصد ایکٹو معاملے ہیں۔کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسوں کی تعداد 2612 تک کم ہونے کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر 19855 پر آ گئی ہے ۔