کورونا : ہندوستان ،امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیگا

   

اکٹوبر تک کورونا کے 7 ملین کیسیس ہوں گے : بٹس پلانی
حیدرآباد ۔ بٹس پلانی سے تعلق رکھنے والے ریسرچرس کی ٹیم نے کہا کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ اکٹوبر کے پہلے ہفتہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 7 ملین تک پہونچ جائے گی اور ہندوستان آئندہ ماہ تک امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا ۔ مرکزی وزارت صحت کے آج جاری کردہ ڈاٹا میں بتایا گیا کہ جمعہ تک ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 45 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ امریکہ میں نیشنل پبلک ہیلت انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ ڈاٹا کے مطابق شمالی امریکی ملک میں 8 ستمبر تک کورونا متاثرین کی تعداد 6 ملین سے تجاوز کرگئی ہے ۔ بٹس پلانی کی یہ ٹیم ملک میں کورونا وائرس کی بڑھتی تعداد کا جائزہ لینے کیلئے اڈوانس ٹکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے ۔