کوریائی جزیرہ نما میں نیوکلیئر تخفیف کا ایک اچھا موقع : ٹرمپ

   

واشنگٹن،31جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت میں پیشرفت ہورہی ہے اور انہیں کوریائی جزیروں میں نیوکلیئر تخفیف اسلحہ کا ایک بہت اچھا موقع نظرآرہا ہے۔ امریکی صدر نے ٹویٹ کیا،‘‘فی الحال شمالی کوریا اور امریکہ کا تعلق اپنے سب سے اچھے دور میں ہے ۔اس لئے یہ نیوکلیئر تخفیف اسلحہ کا سب سے اچھا موقع ہے۔ ’’امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان نیوکلیئر تخفیف اسلحہ پر بات چیت میں کچھ مہینے کی رکاوٹ کے بعد اب تیزی پیدا ہوئی ہے ۔وائٹ ہاؤس نے تقریباً ایک ہفتے پہلے اعلان کیا تھا کہ مسٹر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے اعلی لیڈر کم جونگ ان کے درمیان دوسری میٹنگ فروری کے آخر میں ہوگی۔’’مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کیا،‘‘میں جلد ہی کم جونگ ان سے ملنے کا خواہش مند ہوں۔’’مسٹر ٹرمپ کے اس ٹویٹ سے ایک دن پہلے امریکہ کے ایک سینئر سلامتی افسر نے نیوکلیئر تخفیف اسلحہ کے سلسلے میں شمالی کوریا کے ارادے پر شبہ ظاہر کیا تھا۔

’’پے ٹواسٹے‘‘ ویزا ریاکٹ بے نقاب ہندوستانیوں کو وطن واپسی کا خطرہ
واشنگٹن ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں حکام نے ایک جعلی ’’پے ٹو اسٹے‘‘ ویزا ریاکٹ کو بے نقاب کردیا ہے جس کی وجہ سے متعدد بیرونی شہریوں جن میں ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں، کو امریکہ چھوڑنا پڑے گا۔ حکام نے اس سلسلہ میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے کم و بیش 600 تارکین وطن کو غیرقانونی طور پر امریکہ میں مقیم رہنے کا دھوکہ دیا تھا۔