کوسی ندی کے سیلابی میدان کی نوعیت بدلنے کے معاملے میں اعظم خان کے بیٹے پر ایف ائی آر درج۔ یوپی

,

   

عبداللہ اعظم‘ ان کے والد اعظم خان اوروالدہ تنزین فاطمہ فی الحال فرضی پیدائش کے صداقت نامہ میں سزا پانے کے بعد مختلف جیلوں میں قید ہیں۔


رام پور۔ اہلکاروں نے بتایاکہ کوسی ندی کے سیلابی میدان کو رہائشی سرگرمیوں کے لئے مبینہ بدلنے کی مجرمانہ سازش اوردھوکہ دھڑی میں ائی پی سی کی دفعات کے تحت سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ لیکھ پال سنجے گانگوار کی رام پور کوتوالی پولیس اسٹیشن میں شکایت کی بنیاد پر ایف ائی آر درج ہوئی ہے۔عبداللہ اعظم‘ ان کے والد اعظم خان اوروالدہ تنزین فاطمہ فی الحال فرضی پیدائش کے صداقت نامہ میں سزا پانے کے بعد مختلف جیلوں میں قید ہیں۔

رام پور صدر کے سب ڈویثرنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) جگموہن گپتا نے کہاکہ ”رکن اسمبلی رام پور صدر اکاش سکسینہ کے ذریعہ ہمیں کوسی ندی کے سیلابی میدان کو غیر قانونی طریقے سے تبدیل کرنے کے متعلق ایک شکایت موصول ہوئی ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہم نے پولیس میں ایک شکایت در ج کرائی اس کے بعد اس معاملے میں ابتدائی جاری کررہے ہیں“۔

پولیس نے کہاکہ ایف ائی آر ائی پی سی کی دفعات بشمول 420(دھوکہ دہی) اور 120بی(مجرمانہ سازش)‘ اور انسداد عوامی املاک انقصان ایکٹ اور تحفظ ماحولیات ایکٹ کے تحت ایف ائی آر درج ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عبداللہ اعظم اوردیگر اٹھ کے خلاف ایف ائی آر ردرج ہوئی ہے۔ پچھلے سال فرضی پیدائش کے صداقت نامہ کے معاملے میں سزا ملنے کے بعد سے عبداللہ اعظم ہردوائی جیل میں بند ہیں وہیں ان کے والد اوروالدہ سیتا پور او ررام پور جیل میں بالترتیب قید ہیں۔