کوشامبی:پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 4 کی موت

   

کوشامبی: اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے کوکھراج تھانہ علاقے میں اتوار کو ایک مکان میں چل رہی پٹاخہ فیکٹری میں اچانک آتشزدگی سے ہوئے خوفناک دھماکے سے پورا مکان منہدم ہوگیا۔ اس حادثے میں فیکٹری کے اندر 4افراد کی موت ہوگئی جبکہ کئی دیگر مزدور زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق کوکھراج تھانہ علاقے میں نگر پالیکا پریشد بھرواری کے وارڈ نمبر 17 کے کھلاآباد محلے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ یہاں کا باشندہ شرافت پٹاخوں کی تیاری کا کاروبار کرتا ہے ۔ کئی سالوں سے گاؤں کے کنارے پٹاخہ فیکٹری چلارہا ہے ۔ آج تقریبا 24سے 25مزدور پٹاخہ تیار کررہے تھے ۔ اسی دوران اچانک فیکٹری کے اندر آگ لگ گئی اور جھلس کر چارا فراد کی موت ہوگئی۔بتایا جارہا ہے کہ دھماکہ اتنا طاقت ور تھا کہ آس پاس کے مکانوں کی دیواریں ہل گئیں اور علاقہ میں افرا تفری مچ گئی۔