کولکاتا: کلکتہ ہائی کورٹ کی ایک ڈیویژن بنچ نے مغربی بنگال حکومت کو ہدایت دی ہیکہ وہ کولکاتا میں کرایہ پر چلنے والے تمام تانگوں کا معائنہ کرے اور بغیر لائسنس والے تانگوں کو فوری طور پر ضبط کرے۔ یہ حکم 20 نومبر کو پاس کیا گیا تھا لیکن اس کی اپ لوڈ کردہ کاپی جمعہ کو ہی دستیاب ہوئی ہے۔ ایک ڈیویژن بنچ نے یہ مشاہدہ کرتے ہوئے کہ گھوڑے سے چلنے والی بہت سی گاڑیوں کے حالات توقع کے مطابق نہیں ہیں، ریاست کے حیوانات اور ویٹرنری خدمات کے محکمہ سے بھی کہا کہ وہ ایسے بیمار گھوڑوں کیلئے صحت کی جانچ کا ایک اور دور شروع کرے۔