کووڈ سے بچاؤ کیلئے یونیسیف کے تعاون سے مانو میں شعور بیداری پروگرام

   

حیدرآباد۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور یونیسیف کے زیر اہتمام یونیورسٹی میں کووڈ ۔ 19 سے تحفظ اور خطرہ کے بارے میں شعور بیداری کا اورینٹیشن پروگرام منعقد کیا گیا۔ شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کی زیر اہتمام دو دن کا یہ پروگرام منعقد ہوا جس میں حیدرآباد کے مذہبی و سماجی رہنماؤں کے علاوہ آندھرا پردیش، تلنگانہ اور کرناٹک کے ضلعی کوآرڈینٹرس نے شرکت کی۔ کووڈ ۔ 19 کے خلاف عوام میں شعور بیداری مہم کی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کا جائزہ لیا گیا۔ ضلعی رابطہ کاروں اور مذہبی رہنماؤں نے اپنے اضلاع میں کام کے تجربات بیان کئے۔ مانو اور یونیسیف کا یہ دوسرا مشترکہ پروگرام ہے۔ پروفیسر محمد فریاد صدر شعبہ ترسیل عامہ و صحافت نے پروگرام کا تعارف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ پراجکٹ کا مقصد عوام کو کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے واقف کروانا ہے۔ ر