کووڈ ٹیکہ اندازی مہم کے تحت 180.04 کروڑ ٹیکے لگے

   

نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت185.04 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 185 کروڑ چار لاکھ 11 ہزار 569 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار 86 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد کم ہو کر 11 ہزار 871 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.03 فیصد ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.23 فیصد ہوگئی ہے ۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں ایک ہزار 198 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی۔ اب تک کل چار کروڑ 24 لاکھ 97 ہزار 567 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.76 فیصد ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 81 ہزار 374 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 79 کروڑ 20 لاکھ 27 ہزار 142 کووڈ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔