کووڈ ٹیکہ اندازی میں 201.30کروڑ سے زیادہ ویکسین کا استعمال

   

نئی دہلی : قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 201.30 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب ایک کروڑ 30 لاکھ 97 ہزار 819 ویکسین دی جا چکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 21 ہزار 860 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 482 ہو گئی ہے ۔یہ متاثرہ کیسز کا 0.34 فیصد ہے ۔