کوویڈ پازیٹیو رپورٹ کیساتھ مسافر کا دہلی تا کولکتہ فضائی سفر

   

نئی دہلی : کورونا وائرس پازیٹیو ایک شخص جیب میں کوویڈ پازیٹیو رپورٹ رکھنے کے باوجود دہلی سے براہ گوہاٹی کولکتہ پہونچ گیا۔ شمالی 24 پرگنہ کا رہنے والا یہ مسافر کولکتہ پہونچنے کے بعد کورنٹائن میں بھیج دیا گیا۔ اُس نے ایرپورٹ پر عہدیداروں سے یہ ضد کی کہ اُسے فوری کورنٹائن سنٹر بھیج دیا جائے۔ کولکتہ ایرپورٹ کے حکام کو اُس مسافر میں کوویڈ ۔ 19 کی کوئی علامتیں نہیں پائی گئیں۔ جانچ کرنے پر اُس کے جسم کا درجہ حرارت معمول کے مطابق تھا۔