کوٹہ میں بچوں کی اموات مایاوتی کی پرینکا پر تنقید

   

لکھنؤ:2جنوری(سیاست ڈاٹ کام)بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے راجستھان میں 100 سے زیادہ بچوں کی اموات کے بعد پرینکا کے کوٹہ دورہ نہ کرنے پر جمعرات کو انہیں اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ اگر وہ یوپی میں متأثرین سے ملاقات کرتی ہیں تو راجستھان میں ان‘‘ماؤں’’ سے ملاقات کرنے کیوں نہیں گئیں۔بی ایس پی لیڈر نے جمعرات کو یک بعد دیگر اپنے کئی ٹوئٹ میں لکھا‘‘ کانگریس کی حکمرانی والی ریاست راجستھان کے کوٹہ ضلع میں حال ہی میں تقریبا 100 معصوم بچوں کی موت سے ماؤں کا گود اجڑنا کافی تکلیف دو و دردناک ہے ۔