کوکا کولا کمپنی تلنگانہ میں 1000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی

   

10 ہزار افراد کو روزگار حاصل ہوگا، 50 فیصد خواتین کو روزگار فراہم کیا جائے گا: کے ٹی آر
حیدرآباد۔/7 اپریل، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ کوکا کولا کمپنی نے تلنگانہ میں 1000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے سے اتفاق کیا ہے جس سے 10 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ آج کے ٹی آر کی موجودگی میں ہندوستان کوکا کولا بیوریجس کمپنی اور تلنگانہ حکومت کے درمیان چار معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کوکا کولا کمپنی کے بارے میں کوئی نئی بات کرنے کی گنجائش ہی نہیں ہے وہ 25 سال سے خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس کمپنی کی جانب سے ضلع سدی پیٹ کے تما پور میں 600 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ نئی کمپنی کے قیام کیلئے حکومت نے 48.53 ایکر اراضی مختص کی ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تماپور میں قائم کی جانے والی نئی کمپنی میں تقریباق 10 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے ۔ کوکاکولا کمپنی نے مستقبل میں مزید 400 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی قائم ہونے والی کمپنی میں 50 فیصد خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ فی الحال پلاسٹک کا کچرا ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔ کے ٹی آر نے ماحول دوست اشیاء کا استعمال کرنے کا کمپنی کو مشورہ دیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ پیاکیجنگ کے میدان میں حیدرآباد میں بہت سارے مواقع دستیاب ہیں اور تلنگانہ عالمی معیار کی کمپنیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ ن