کوہلی اور سہواگ کی دیوالی کی مبارکباد

   

نئی دہلی۔ ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اور سابق اوپنر وریندر سہواگ سمیت متعدد کرکٹرز نے شائقین کو دیوالی کی مبارکباد دی۔ کوہلی نے کہا میری جانب سے آپ اور آپ کے اہل خانہ کو دیوالی کی نیک خواہشات۔ آپ کو اس دیوالی پر امن اور خوشحالی نصیب ہو۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس بار پٹاخے نہ جلائیں اور ماحول کی حفاظت کریں۔ اس کے علاوہ اپنے گھر والوں کے ساتھ مٹی کے دیئے جلائیں اورمٹھائیوں کے ساتھ منائیں۔ سہواگ نے ٹویٹ کیا آپ کی زندگی ہمیشہ پیاراور خوشی سے روشن رہے ، آپ سب کو دیوالی مبارک ہو۔