کوہلی کی عدم موجودگی کا اثر ہوگا:لانگر

   

میلبورن ۔آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لانگر نے مہمان ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کے پہلے ٹسٹ کے بعد وطن واپسی کے فیصلے کے ضمن میں کہا کہ اس فیصلہ کی عزت کی جانی چاہئے کیونکہ انہوں نے خاندان کو بھی اہمیت دی ہے۔لانگر نے مزید کہا ہیکہ کوہلی کے وطن لوٹ جانے سے ہندوستانی ٹیم پر اثر ضرور پڑے گالیکن ہندوستانی ٹیم میں اور بھی اسٹار کھلاڑی موجود ہیں۔