کوہلی 12 ہزار رنز کے قریب سڈنی ۔کوہلی اس سیریز میں12 ہزاررنز

   

مکمل کرنے کاریکارڈ حاصل کرسکتے ہیں ۔ ان کے نام میں248 میچوں میں11867 رنز ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف اسی کی سرزمین پر کوہلی کا ریکارڈ کافی شاندار ہے اور تین مقابلوں کی سیریز میں انہوں 12 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے کیلئے صرف 133 رنز درکار ہے اور شائقین کو امید ہے کہ وہ پہلے ہی ونڈے میں سنچری اسکور کرتے ہوئے اس ریکارڈ کے قریب جلد پہنچ جائیں گے۔کوہلی کا آسٹریلیا میں رریکارڈ کافی بہترین ہے جیسا کہ انہوں نے میزبان ٹیم کے خلاف 50.17 کی اوسط سے 1154 رنز اسکور کئے ہیں جس میں 5 سنچریاں شامل ہیں لیکن سڈنی میں ان کا ریکارڈ کافی مایوس کن ہے اور اب روہت کے باہر ہونے سے محدود اوور میں کوہلی کی ذمہ داری زیادہ بڑھ جائے گی ۔