کوہیر۔3 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد مظفر حسین کانگریس پارٹی صدر کوہیر ٹاؤن کی جانب سے ایس آئی آر فارمس کی خانہ پوری عوام کی سہولت کے لئے ہیلپ ڈسک سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا آج بعد نماز جمعہ افتتاح ایم اشوک صدر نشین بلدیہ کوہیر، محمد شمشیر علی سابق کوہیر ٹاؤن صدر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ایم اشوک صدر نشین نے بتایا کہ ہر شہری اپنے گھر والوں اور سارے خاندان کے افراد کی ذمہ داری لیتے ہوئے اس عمل کو کرنا چاہئے۔ محمد شمشیر علی سابق ٹاؤن صدر کوہیر نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایس آئی آر صرف کانگریس پارٹی کے لئے نہیں بلکہ تمام سیاسی و غیر سیاسی منڈلس اور اطراف کے مواضعات کے لئے اس سنٹر میں خانہ پوری کرتے ہوئے مکمل رہنمائی کی جائے گی۔ انہوں نے تعلیم یافتہ نوجوانوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اس ایس آئی آر کے بارے میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیتے ہوئے کام کریں۔ اس موقع پر محمد مظفر حسین نے بتایا کہ کوہیر میونسپل میں واقع بیدر بیس مسجد کوثر کے قریب میں ہیلپ ڈسک سنٹر کا قیام عمل لایا گیا ہے اور اس طرح دوسرا ہیلپ ڈسک سنٹر قدیم بس اسٹانڈ اور مشن کمپانڈ پر ہیلپ ڈسک کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ محمد شاکر علی نے عوام سے استفادہ کرنے کی خواہش کی۔ اس موقع پر محمد مظفر حسین کی جانب سے اپنے انتخابی وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے میونسپل وارڈ نمبر 12 میں لڑکے کی پیدائش پر 11 ہزار اور لڑکی کے موقع پر 15 ہزار روپے دینے کے وعدے کو عملی شکل دیتے ہوئے ان افراد کو چیکس حوالے کردیئے۔ اس موقع پر عبدالوحید نمائندہ کونسلر، احمد بلدیہ کونسلر، شری شاہ کونسلر، سریکانت کونسلر، جگدیش راؤ، محمد جلیل احمد، حامد لیڈر وغیرہ موجود تھے۔