کوہیر میں کانگریس کی جانب سے راہول گاندھی کی یوم پیدائش

   

کوہیر : جناب راہول گاندھی سابق صدر ال انڈیا کانگریس پارٹی کی یوم پیدائش کی تقریب کوہیر منڈل مستقر واقع مسٹر بسواراج پاٹل سینئیر کانگریس پارٹی قائد کے رہائش گاہ سادگی کے ساتھ منائی گئی ۔ اس موقع پر کورونا وائرس کووڈ 19 کی اس خطرناک وباء میں اپنی زندگیوں کی پروانہ کرتے ہوئے عوام خدمت میں مصروف رہنے والے گرام پنچایت کے صفائی کے عملہ اور پنچایت سکریٹری لکشمن چاری اور محمد مجیب الدین کے علاوہ گورنمنٹ ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کو سرہانہ کر کے شاپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی اور غریب عوام کو کھانے کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر مسٹر رام داس ضلع پریشد رکن کوہیر منڈل ، بی مادھوی ، صدر نشین کوہیر منڈل نائب صدر نشین محمد شاکر علی ، محمد محسن علی ڈپٹی سرپنچ کوہیر ، رام لنگا ریڈی صدر کانگریس پارٹی کوہیر منڈل ، محمد مرتضیٰ پٹیل ، محمد منیر الدین پٹیل ، سمپت کمار ، مورجل کے علاوہ کانگریس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔