ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ سے کامیاب نمائندگی ،عوام میں خوشی کی لہر
کوہیر /9 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل مستقر میں واقع ریلوے گیٹ تا ریلوے اسٹیشن اور بیدر بسیس جو انتہائی خستہ ہال میں تھی کیلئے محمد افتخار احمد صدر بی آر ایس پارٹی کوہیرٹاون محمد شاہد مسعود نمائندہ ایم پی ٹی سی ، محمد عمر احمد سابق صدر بی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل کی متعدد مرتبہ نمائندگی پر اس خستہ ہال سڑک کیلئے ریاستی وزْر فینانس ٹی ہریش راؤ کی جانب سے ایک کروڑ دس لاکھ روپئے کی منظوری عمل میں آئی ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ کوہیر گرام پنچایت کی یہ اہم سڑک ہے ۔ اس سڑک راہگیروں کی کافی آمد و رفت رہتی ہے ۔ یہ سڑک دفتر تحصیل اور ریلوے اسٹیشن کے علاوہ کئی مواضعات کو جوڑتی ہے ۔ گذشتہ 4 سالوں سے پوری طرح خستہ سڑک جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں ۔ 2021 میں سڑک کیلئے نمائندگی کرنے پر ظہیرآباد رکن اسمبلی ظہیرآباد نے 70 لاکھ روپئے کی منطوری دی تھی لیکن 70 لاکھ روپئے تعمیر و مرمت کیلئے ناکافی نہ ہونے سے کاموں کا آغاز نہیں کیا گیا اور اب دوسری مرتبہ ہریش راؤ وزیر فینانس سے نمائندگی کرنے پر 18 فٹ سڑک کی تعمیر و مرمت کیلئے جملہ ایک کروڑ 80 لاکھ روپئے کی منظوری دی ہے ۔ جس کے بعد محکمہ پنچایت راج کے اعلی عہدیداروں نے دورہ کرتے ہوئے سڑک کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر اے ای پنچایت راج کوٹیشور راؤ نے بتایا کہ دو دنوں کے اندر سپرنٹنڈنٹ انجینئیر محکمکہ پنچایت راج سڑک کا دورہ کریں گے ۔ اس ضمن میں تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا جائے ۔ اس موقع پر کوہیر کی عوام میں ایک طرح کی خوشی دیکھی جارہی ہے۔ اس موقع پر شیخ جاوید نمائندہ سرپنچ کوہیر ، محمد جلیل ا حمد ، محمد اظہر الدین ، عمران کوہیری، اشفاق ، محمد امروز ، محمد رحیم الدین ، محمد یوسف پٹیل کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔