کویتا نے بلقیس بانو کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے سپریم کورٹ کی جانب سے بلقیس بانو کے مجرموں کو گجرات حکومت کی جانب سے رہا کرنے کے فیصلے کو منسوخ کرنے سے متعلق اہم فیصلہ کا خیر مقدم کیا ۔ سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے سماج بالخصوص خواتین کو مضبوط پیغام دیا ہے ۔ گجرات حکومت کی جانب سے بلقیس بانو کے مجرمین کو سزا مکمل ہونے سے قبل عام معافی دیتے ہوئے جیل سے رہا کردینے کی مذمت کی تھی۔ گذشتہ سال ہی کویتا نے مئی میں سپریم کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس این وی رمنا کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے بلقیس بانو کے قصور واروں کو گجرات حکومت کی جانب سے رہا کردینے کے احکامات کو منسوخ کردینے کی اپیل کی تھی ۔2