کویتی خاتون کا انوکھا ہارٹ ٹرانسپلانٹ

   

ریاض : سعودی عرب اور ریاست کویت کی ایک طبی ٹیم نے 60 کی دہائی کی عمر والے ایک کویتی شہری کیلئے دل کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن کرنے میں تعاون کیا۔ یہ کویتی شہری دل کی تیز رفتار ناکامی میں مبتلا تھا اور اب اس پر علاج کارگر نہیں ہو رہا تھا۔ یہ آپریشن کویت کے سلمان الدبوس سنٹر میں ہارٹ فیلئر پروگرام میں ورک ٹیم کے ساتھ۔ ڈاکٹر خلدون الحمود کی سربراہی میں کیا گیا۔ اس کے ساتھ اینستھیزیا ٹیم، نرسنگ سٹاف، کلینکل فارمیسی، امیونولوجی ڈیپارٹمنٹ، اور بحالی اور فزیو تھراپی شعبہ بھی تعاون کر رہا تھا۔یہ آپریشن پروفیسر ریاض الطرزی نے کیا اور ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں کارڈیک سرجری کے چیف کے عہدے پر فائز سعودی ڈاکٹر فراس خلیل نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو آپریشن کی تفصیلات بتائی ہیں۔