کویتی شہری کا مسجد کے مینار سے کود کر اقدام خودکشی

   


کویت سٹی: ایک کویتی شہری اس وقت ایک مسجد کے مینار میں گھس گیا جب اسے پتہ چلا کہ اس کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔اس کا ارادہ مسجد کے مینار سے کو د جانے کا تھا۔ تاہم لوگوں نے اسے مینار پر دیکھا تو فوری پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔مقامی میڈیا کے مطابق شہری نے صباحیہ کے علاقے میں ایک مسجد کے مینار سے باہر کودنے کی کوشش کی تھی تاہم سیکورٹی اہلکار شہری کو خودکشی کرنے سے باز رہنے کے لیے قائل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔سکیورٹی اہلکاروں نے شہری سے بات چیت کی تاکہ اسے اترنے اور خودکشی نہ کرنے پر آمادہ کیا جا سکے جو مالی مسائل سے پریشان تھا۔