کویت میں ایک ہزار سے زائد تارکین وطن گرفتار

   

کویت سٹی: کویت میں نئے سال کے پہلے پانچ روز کے دوران سکیورٹی کریک ڈائون کے دوران مختلف قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہزار سے زائد تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا،حراست میں لیے گئے زیادہ تر افراد کو اب قانون کے مطابق ملک بدر کرنے کیلئے کارروائی کی جا رہی ہے۔