کویت میں بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ گرفتار

   

کویت سٹی۔10 جون (سیاست ڈاٹ کا م) کویت میں بنگلہ دیشی سفارتخانے کے مطابق رکن پارلیمنٹ محمد شاہد اسلام کو کویت سٹی میں واقع اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ گرفتاری کے بعد شاہد اسلام نے مقامی عدالت میں ضمانت کی درخواست دی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ کویت کی نیوز ایجنسی ‘القباس’ کے مطابق شاہد اسلام کو منی لانڈرنگ اور انسانی سمگلنگ کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ کے خلاف مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔