کویت میں نئی حکومت کی تشکیل

,

   

کویت شہر۔ کویت کے امیر شیخ ناف الاحمد ال جابر الصباح نے ایک فرمان جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شیخ صباح خالد الحامد‘ الصباح کی نگرانی میں نئی حکومت تشکیل دی ہے۔

منگل کے روزی کردہ فرمان کے بموجب حامد جابر العالی‘ الصباح بطور پر ڈیفنس منسٹر مقرر کیاگیاہے‘ عبداللہ یوسف عبدالرحمن الرومی کو وزیرانصاف اور احمد ناصر ال محمد الصباح کو خارجی وزیر کے طور پر مقرر کیاگیاہے‘ زنہو نیوزایجنسی نے یہ جانکاری دی ہے۔

امیر کی جانب سے بھروسہ جتائے جانے پر وزیر اعظم نے اظہار تشکر کیاہے کویتی عوام کے لئے مزید کامیابیاں اوردرکار کاروائیں کابھی یقین دلایاہے۔

جنوری24کے روز امیر نے شیخ صباح الخالد‘ الحامد‘ الصباح کو وزیراعظم کے طور پر تقرر عمل میں لاتے ہوئے ایک حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری تفویض کی تھی