کویڈبحران کی وجہہ سے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے ہندوستان کا دورہ کیا منسوخ

,

   

برطانیہ اور ہندوستانی حکومت کی جانب سے ڈاؤنگ اسٹریٹ نے ایک مشترکہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ”موجودہ کرونا وائرس کے حالات کی روشنی میں وزیراعظم بورس جانسن اگلے ہفتہ ہندوستان کا دورہ نہیں کریں گے“


لندن۔ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن اگلے ہفتہ کے اپنا مجوزہ دورہ ہندوستان ملک میں کرونا وائرس کی حالت کے پیش نظر منسوخ کردیاہے‘ ڈاؤنگ اسٹریٹ نے پیر کے روز یہ بات کہی ہے۔

اس کے بجائے جانسن وزیراعظم نریندر مودی سے اس ماہ کے آخر میں بات کریں گے تاکہ یوکے‘ انڈیا مستقبل کے تعلقات کو روبمعل لائے جاسکے اور مذکورہ سال کے آخر میں بلمشافہ ملاقات کرسکیں۔

برطانیہ اور ہندوستانی حکومت کی جانب سے ڈاؤنگ اسٹریٹ نے ایک مشترکہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ”موجودہ کرونا وائرس کے حالات کی روشنی میں وزیراعظم بورس جانسن اگلے ہفتہ ہندوستان کا دورہ نہیں کریں گے“۔

مذکورہ بیان میں کہاگیاکہ”اس کے بجائے وزیراعظم مودی اور جانسن اس ما کے آخر میں بات کریں گے تاکہ یوکے او رہندوستا کے مابین مستقبل کی پارٹنر شپ کیلئے دیرینے منصوبہ کی اجرائی پر رضامندی ہوسکے۔

وہ اس کے علاوہ مسلسل رابطے میں رہیں گے اور اس سال کے آخر تک انفرادی طور پر ملاقات پر غور کریں گے“۔ملک میں کویڈ19کی نئی لہر کی بڑھتی تشویش کے پیش نظر جانسن پر دورہ منسوخ کرنے کا دباؤ بنایاگیا ہے۔

ایک ہفتہ سے زائد سے یوکے کی اپوزیشن لیر پارٹی نے ان سے زوم کے ذریعہ بات کرنے اور ذاتی طور پر دورے منعقد کرنے سے باز رہنے کی مانگ کررہی ہے۔جو پہلے سے ایک دن طویل دورہ جو پیر26اپریل کو مقرر ہے پر مشتمل ہے۔

دونوں فریقین 2030روڈ میاپ کے لئے راضی ہیں جو ہندوستان‘ یوکے تعلقات کو ٹریڈ اور سرمایہ کاری اور ماحولیاتی کاروائی کے احیاء پر مشتمل ہے‘ جس پر بہت ممکن ہے کہ اس ماہ کے آخر میں دستخط کی جائے گی۔

اس سے قبل یوم جمہوریہ کے موقع پر دورے کح منسوخی عمل میں ائی ہے‘ جو جانسن کی یوکے کے عام انتخابات جو 2019ڈسمبر میں ہوئے ہیں کے بعد سب سے بڑی باہمی تعلقات پر مشتمل دورہ تھا۔

جون میں جی 7سمیت کورن وال میں وزراعظم مودی مہمان ممالک کے طور پر مدعو ہیں۔ اگر مودی اس سمیت میں گئے تو جانسن کے ساتھ ان کی اگلی آمنے سامنے کی ملاقات یہا ں پر متوقع ہے