اپنے تازہ ٹوئٹ میں حسین نے یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے نفاذ میں سخت اقدامات اٹھانے کی ستائش کی اور اس طرح کے کام میں ناکام ہونے پر کستان کو بنایا تنقید کا نشانہ
نئی دہلی۔ایک ایسے وقت میں جب اپوزیشن جماعتیں بالخصوص کانگریس پارٹی کویڈ 19بحران کو حل کرنے میں
ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے اترپردیش میں یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کو شدید تنقید کانشانہ بنارہے ہیں‘ ملک کی سب سے بڑی ریاست میں بی جے پی حکومت کو ایک عجیب مداح مل گیاہے۔
پاکستان کے اخبار ’ڈاؤن‘ کے ایڈیٹر فواد حسین نے کویڈ بحران کے دوران لاک ڈاؤن کے سختی سے نفاذ کے طریقہ کار پر اتر پردیشحکومت کی ستائش کی ہے۔
اپنے تازہ ٹوئٹ میں حسین نے یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے نفاذ میں سخت اقدامات اٹھانے کی ستائش کی اور اس طرح کے کام میں ناکام ہونے پر کستان کو تنقید کا نشانہ بنایاہے۔
اترپردیش کے مقابلہ پاکستان میں ہونے والی اموات کے تقابلپر مشتمل ایک گراف کو شیئر کرتے ہوئے اتوار کے روز حسین نے ٹوئٹ کیاکہ”اس گراف کو توجہہ کے ساتھ دیکھیں۔
اس میں پاکستان میں ہونے والی اموات کاتقابل ہندوستان کی ریاست اترپردیش سے کیاگیا ہے۔
دونوں کی آبادی اور خونداگی میں تقریبا یکسانیت ہے۔پاکستان کی کثافت /کیلومیٹرکم ہے اور جی ڈی پی/فی کس زیادہ ہے۔یوپی لاک ڈاؤن میں سخت تھا اور ہم نہیں تھے۔
شرح اموات میں فرق دیکھیں“
Look at this graph carefully. It compares death rate of Pakistan and Indian state of UP. Both have roughly same population profile & literacy. Pakistan has lesser density/km and higher GDP/capita. UP was strict with lockdown. We were not. See diff in death rate #COVIDー19
(1/2) pic.twitter.com/so8SgEtjCw— Fahd Husain (@Fahdhusain) June 7, 2020
تاہم مذکورہ ایڈیٹر نے اترپردیش کا تقابل مہارشٹرا سے بھی کیاجہاں پر نوجوان آبادی کی شرح اموات زیاد ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”یہاں پر ایک اور گرافک تقابل پیش کیاجارہا ہے اس مرتبہ یہ پاکستان اور ہندوستان کی ریاست مہارشٹرا کے درمیان ہے جس کو ماہرین نے تیار کیاہے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے سلسلے میں مہارشٹرا کی کارکردگی اس قدر خوفناک ہے۔
اس سے خراب فیصلوں کی وجہہ سے مہلک نتائج کا پتہ چلتا ہے“انہوں نے گرافکس کے ساتھ ٹوئٹ کیاکہ”جبکہ پاکستان کے مقابلے ہندوستان کی ریاست یوپی کی شرح اموات کم ہے‘ نوجوان آبادی کے باوجود مہارشٹرا میں اموات کی شرح اور زیادہ جی ڈی پی فی کس ہے“
Here's another graphic comparison this time between Pakistan and Indian state of Maharashtra (prepared by an expert). This shows how terribly Maharashtra has performed in relation to Pakistan. Shows the outcome of bad decisions & their deadly consequences #COVIDー19
(1/2) pic.twitter.com/6AHenrznIs— Fahd Husain (@Fahdhusain) June 7, 2020
پچھلے 24گھنٹوں میں 4728نئے معاملات کی نشاندہی کے بعدپاکستان میں کرونا وائرس کے معاملات100,000کے نشان پارکرچکے ہیں‘ جبکہ مرنے والوں کی تعداد2067جس میں 65تازہ اموات ہیں‘ پیر کے روز صحت کے عہدیداروں نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔
ہندوستان میں کویڈ19کی وجہہ سے مرنے والوں کی تعداد7135تک پہنچ گئی ہے جبکہ جملہ متاثرین کی تعداد 2,56,611ہے جس کے بعد 206نئے اموات اور 9983ایک روز میں نئے معاملات درج کئے گئے ہیں