کویڈ: مرکز نے ساوتھ افریقہ میں پائے گئے نئی وباء کے خلاف ریاستوں کو متنبہ کیا

,

   

وباء میں بتایاجارہا ہے کہ بڑے تعداد میں نمایاں تغیرات پائے گئے ہیں
نئی دہلی۔ ساوتھ افریقہ میں پائے جانے والے کویڈ نئی وباء ملنے کے پیش نظر مرکز نے تمام ریاستوں او رمرکز کے زیر اقتدار علاقوں (یو ٹیز) کو عالمی مسافرین جو ساوتھ افریقہ کے بوتسوانا‘ ساوتھ افریقہ اور ہانگ کانگ سے سفر کرکے آرہے مسافرین سے چوکنارہیں۔

ریاست کو لکھے گئے لیٹر میں ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن نے کہاکہ ”این سی ڈی سی کی جانب سے اس بات کی جانکاری دی گئی ہے کہ کویڈ19کی وباء کے متعدد معاملات 8.1.1529بوتسانا (تین) ساوتھ افریقہ (چھ) اورہانگ کانگ (ایک) معاملات درج ہوئے ہیں۔

وباء میں بتایاجارہا ہے کہ بڑے تعداد میں نمایاں تغیرات پائے گئے ہیں اور پھر حال ہی میں نرمی کی گئی ویزا پابندیوں او ربین الاقوامی سفر کو کھولنے کے پیش نظرملک کے صحت عامہ کے سنگین مضمرات ہیں۔

اس لئے یہ ضروری ہے کہ وہ تمام عالمی مسافرین جو ان ممالک سے ہوکر آرہے ہیں جس میں دیگر ”خطرات“ والے ممالک بھی ہیں ان کی کڑی نگرانی میں جانچ اور اسکریننگ کرائی جائے۔

قریب سے ان عالمی مسافرین سے رابطہ اور جانچ اور جانچ لازمی ہے“۔

خط میں تمام ریاستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مثبت آنے والے مسافروں کے نمونے وزرات صحت کے ذریعہ کردہ ائی این ایس اے سی او جی کے رہنمانہ دستاویزات کے مطابق نامزدائی جی ایس ایل ایس کو فوری طور پربھیجے جائیں۔

مذکورہ وزرات نے ریاستوں او ریو ٹیز کو بھی یہ بتایا ہے کہ وزرات رہنمایانہ خطوط کے مطابق وباء کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات پرسختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ”ٹسٹ‘ ٹریک‘ ٹریٹ‘ ویکسین“ کے اصولوں پر عمل کریں۔