کویڈ کے بڑھتے معاملات پر مرکز نے 5ریاستوں کو تحریر روانہ کی

,

   

نئی دہلی۔بعض ریاستوں میں کویڈ19کے بڑھتے معاملات پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے جمعہ کے روز مرکز نے تاملناڈو‘ تلنگانہ‘ مہارشٹرا‘ کرناٹک او رکیرالا وباء کے پھیلاؤ پر مسلسل نظر رکھیں۔ان پانچ ریاستوں کو مرکز نے ایک علیحدہ مکتوب میں وباء کے موثر انداز روک تھام کے درکار اقدامات اٹھانے کامشورہ بھی دیاہے۔

وزرات صحت نے کہاکہ”پچھلے تین ماہ میں بڑے پیمانے پر کویڈ19 کے معاملات کی تعداد میں ہندوستان بھر میں کم ہوئی ہے۔ تاہم پچھلے ہفتہ اس میں معمولی اضافہ دیکھا گیاہے جو15708معاملات ایک ہفتہ میں مئی27سال2022کے اختتام پر درج ہوئے تھے اس کے بعد 3جون2022ہفتہ کے آخر میں 21.055معاملات درج ہوئے ہیں“۔

وزرات نے مثبت شرح میں اضافہ پر بھی تشویش کااظہار کیاہے۔راجیش بھوشن ہیلتھ سکریٹری نے کہاکہ ”اس کے علاوہ ہفتہ واری مثبت شرح 0.52فیصد سے 27مئی 2022کے ہفتہ کے آخر کے بعد3جون 2022میں ہفتہ کے اخر تک 0.73فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے“۔

بھوشن نے کہاکہ چند ایک ریاستوں میں ہندوستان کی معاملے میں اضافہ کے لئے ایک بڑا شتراک درج ہوا ہے جو مقامی سطح پر وباء کے پھیلاؤ کی نشاندہی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”لہذا وبائی امراض کے خلاف جنگ میں اب تک حاصل کردہ فوائد کو کھوئے بغیر صحت عامہ کے ردعمل پر خطر تشخیص پر مبنی نقطہ نظرکو روبعمل لانا ضروری ہے“۔

مرکز نے ان ریاستوں کو مشورہ دیاہے کہ وہ کویڈ19کے فوری او رموثرانتظام کے لئے ضروری اقدامات پر عمل درآمد اور نگرانی کوجاری رکھیں اور وزرات کی طرف سے جاری کردہ مختلف اڈوائزریوں کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔