کویڈ 19کے متعلق فرضی خبروں پر روک کے لئے اب ہندی میں واٹس ایپ چاٹ بوٹ

,

   

مذکورہ ہندی میں ائی ایف سی این چا ٹ بوٹ صارفین کو حقائق کی جانچ کرنے اور اپنے اسمارٹ فونس سے حقیقت کی جانچ کرنے والوں سے جوڑنے رہنے میں مدد کرے گا۔

نئی دہلی۔بین الاقوامی حقائق کی جانچ کرنے والا نٹ ورک جو ادارے پوئنٹر کا ایک یونٹ ہے نے جمعرات کے روز واٹس ایپ کے لئے اپنا گلوبال چاٹ بوٹ کا ہندی ورژن لانچ کیا ہے تاکہ کویڈ19کے متعلق غلط جانکاریوں سے مقابلہ کیاجاسکے۔ قبل ازیں یہ خدمات انگریزی اور اسپینی زبان میں تھے۔

ائی ایف سی این سے مربوط کرونا وائرس کے متعلق حقائق کی آزادنہ جانچ کرنے والوں کی جانب سے کرونا وائرس کے متعلق انفارمیشن کی آیا تصدیق کی گئی ہے یا جھوٹی اس کا پتہ چلانے میں لوگوں کو یہ ایپ مددگار ہوگا۔

ائی ایف سی این کے ڈائرکٹر بیبارس اورسیک نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ”مذکورہ ہندی میں ائی ایف سی این چا ٹ بوٹ صارفین کو حقائق کی جانچ کرنے اور اپنے اسمارٹ فونس سے حقیقت کی جانچ کرنے والوں سے جوڑنے رہنے میں مدد کرے گا۔

اس کے علاوہ مذکورہ چاٹ بوڈ لوگوں کو مقامی حقائق کی جانچ کرنے والی ویب سائیڈس سے خدمات حاصل کرنے کا بھی راست طو رپر موقع فراہم کرے گا“۔ ہندوستان میں واٹس ایپ کے 400ملین صارفین ہیں جس میں سے 44فیصد آبادی ہندی زبان سمجھتی ہے۔

ائی ایف سی این نے لہذا فیصلہ کیاتھا کہ وہ کویڈ19کے متعلق گشت کررہی فرضی خبروں کو ختم کرنے کے لئے واٹس ایپ چاٹ بوٹ کا ہندی میں ترجمہ کرے گا۔۔ ائی ایف سی این کے ہندوستان میں 11حقائق کی جانچ کرنے والے ممبران ہیں جس میں سات اس کے مواد کو ہندی میں شائع کریں گے۔

جنوری سے اب تک 74ممالک کے 80حقائق کی جانچ کرنے والی تنظیموں نے کرونا وائرس سے متعلق 6600فرضی خبروں کی نشاندہی کی ہے۔

اب یہ تمام جانکاری کرونا وائرس حقائق کی تفصیلات کے شکل میں موجود ہے۔ ائی ایف سی این بوٹ استعمال کے لئے مفت ہے