کویڈ 19کے پیش نظر یوپی میں محرم جلوسوں پر امتناع

,

   

کنٹیمنٹ زونس اور حساس علاقوں میں پولیس کی بھاری جمعیت کو تعینات کردیاگیاہے
لکھنو۔مذکورہ اترپردیش حکومت نے کویڈ 19وباء اور سکیورٹی کی وجہہ سے محروم کے موقع پر نکالے جانے والے مذہبی جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے مگر گھر و ں کے اندر ’تعزیہ“ اور ”مجالس“ منعقد کرنے کی اجازت دی ہے۔

ہفتہ کے روز یوگی ادتیہ ناتھ انتظامیہ نے ایک احکام جاری کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے استفسار کیاہے کہ محرم کے وران کسی بھی مذہبی جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دیں۔ اس حکم میں کہاگیاہے کہ ”کویڈ19وباء کو دیکھتے ہوئے کوئی بھی جلوس/تعزیہ نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی“۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) اویناش اوستھی نے ضلع مجسٹریٹوں‘ سینئر سپریڈنٹس برائے پولیس اور سینئر عہدیداروں کو جاری کردہ ایک حکم نامہ میں کہاکہ یہ ’تعزیہ‘ او ر’مجالس‘ گھروں پر 50لوگوں کے ساتھ منعقد کئے جاسکتے ہیں۔

اس حکم نامہ میں مذہبی قائدین سے سرکاری عہدیداروں کو حکم نامہ کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے بات کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کنٹیمنٹ زونس اور حساس علاقوں میں پولیس کی بھاری جمعیت کو تعینات کردیاگیاہے۔

اس ارڈر میں عہدیداروں کوہدایت دی گئی ہے کہ شر پسند عناصر سے چوکس رہیں جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کومتاثرکرسکتے ہیں اور عام شہریوں کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنانے کے بھی امکانات ہیں۔

مذکورہ آرڈر میں کہاگیاہے کہ ”شر پسند عناصر اور جو افواہیں پھیلارہے ہیں ان پر خصوصی توجہہ رکھیں۔ ریلوے اسٹیشنوں‘ بس اسٹیشنوں اور مذہبی مقامات جیسے عوامی مقامات کی تلاش لی جانی چاہئے۔

حکم نامہ میں مزید ہے کہ سوشیل میڈیا کی نگرانی کی جائے گی اور کوئی بھی قابل اعتراض مواد ملتا ہے تو اس معاملے میں سخت کاروائی کی جائے گی۔ اس پوسٹ کو فوری بلاک کردیاجائے گا۔

جب سے محروم اورشرون کا مہینہ شروع ہوا ہے تب سے خصوصی چوکسی ہر حال میں اختیار کی گئی ہے.