کویڈ19لاک ڈاؤن کی وجہہ سے یوگی حکومت نے این پی آر کی مشق منسوخ کی ہے

,

   

مرکزی کابینہ نے تازہ ترین این پی آر کے لئے 3941.35کروڑ روپئے کی منظوری کااعلان کیاتھا
لکھنو۔عالمی وباء کویڈ کے پیش نظر مذکورہ یوگی ادتیہ ناتھ کی زیر قیادت اترپردیش حکومت نے ہفتہ کے روزاعلان کیاہے کہ وہ ریاست میں قومی آبادی رجسٹرار(این پی آر)2021کو منسوخ کررہی ہے۔

مذکورہ بیان میں کہاگیا ہے کہ ”حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے یکم اپریل سے شروع ہونے والے این پی آر ایس اور 2021کی مردم شماری کو اگلے احکامات تک منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے“۔

قبل ازیں مارچ کے مہینے میں تازہ ترین این پی آر اور پہلے مرحلے کی 2021مردہ شماری کو لاک ڈاؤن کی وجہہ سے اگلے احکامات تک منسوخ کردیاگیاتھا۔

مذکورہ دو مشق یکم اپریل سے 30ستمبر کے درمیان میں ہونی تھیں۔پچھلے سال ڈسمبر میں مرکزی کابینہ نے تازہ ترین این پی آر کے لئے 3941.35کی رقم کی اجرائی عمل میں لائی تھی۔

این پی آر اور دیگر کچھ اس طرح پیش کئے گئے قراردادوں کی مختلف ریاستوں کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے۔

جن ریاستوں نے این پی آر کی مخالفت کی تھی ان میں کیرالا‘ مغربی بنگال‘ پنجاب‘ راجستھان‘ چھتیس گڑ‘ تاملناڈو‘ او ربہارشامل ہے۔تاہم ان میں سے زیادہ تر نے گھریلو اساس پر مردم شماری کی حمایت کی بات کہی ہے۔ این پی آر کا مقصد ملک کے ہر عام شہری کی شناختی تفصیلات اکٹھا کرنا ہے