کویڈ19کے خلاف ٹیکہ لینے کے بعد ملک کی آمد پر سعودی عربیہ نے قرنطین کے شرائط کئے برخواست

,

   

نئے قواعد کا اطلاق مئی20سے ہوگا
ریاض۔سعودی عربیہ نے اتوار کے اعلان کیاکہ کویڈ19کے خلاف مکمل طور پر ٹیکے لینے والے دیگر ممالک سے سعودی عرب آنے والوں پر لازمی قرنطین ہٹادیاجائے گا۔

نئے اقدامات پر مشتمل ایک بیان میں جنرل اتھاریٹی برائے سیول ایویشن (جی اے سی اے) سعود؎ی عربیہ نے کہاکہ وزرات صحت کی جانب سے منظور شدہ ٹیکہ کی مکمل خوراک حاصل کرنے والے کسی بھی فرد کو درکار قرنطین وقت گذارے بغیر مملکت میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی‘ انہیں آمد پر سرکاری ٹیکہ سرٹیفکیٹ انہیں پیش کرنا ہوگا۔

انتظامیہ نے کہاکہ ”مذکورہ جی اے سی اے نے مسافر بردار وں پر زوردیاہے کہ انہیں ان تمام غیر سعودی شہروں اور دیگر مسافرین کو لے جانے کی ضرورت ہے‘

جو قوت مدافعت رکھتے ہیں اور ٹیکہ نہیں لگائے ہیں مگر مملکت نے ان کے صحت کی سند کی تصدیق کی ہے اور پی سی آر ٹسٹ سفر سے 72گھنٹے قبل کرائیں‘ جن کی عمر 8سال سے زائد ہے۔

وہیں غیر ملکی ٹیکہ کی مکمل خوراک حاصل کرنے والے کے لئے داخلہ کی اجازت ہے۔نئے قواعد کا اطلاق مئی20سے ہوگا۔جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے تازہ اعداد وشمار کے بموجب مذکورہ مملکت برائے سعودی عربیہ میں 433,094کویڈ19کے معاملات اور7162اموات درج کئے گئے ہیں