کویڈ19۔قطر نے نئی سفری پالیسی کا اعلان کیا۔غیر معمولی سرخ فہرست میں ہندوستان شامل

,

   

تازہ سفر او رواپسی کی پالیسی 6اکٹوبر2021سے اثر انداز ہوگی۔


دوحا۔مذکورہ قطر کی حکومت نے اس سے قبل اتوار کے روز کویڈ19کی تازہ سفری او رروانگی پالیسی کا اعلان کیاہے‘ جس کی غیر معمولی سرخ فہرست میں ہندوستان او ردیگر 8ممالک کو شامل کیاگیاہے۔

تازہ سفر او رواپسی کی پالیسی 6اکٹوبر2021سے اثر انداز ہوگی‘ قطر نیوز ایجنسی (کیو این اے) نے یہ جانکاری دی ہے


غیر معمولی سرخ فہرست میں شامل ممالک
ہندوستان‘ پاکستان‘ نیپال‘ بنگلہ دیش‘ سری لنکا‘ فلپائینس‘ انڈونیشاء‘ کینیا‘ سوڈان ہیں۔


ہندوستان سے مسافرین کے لئے نئی سفری پالیسی
قطر کے لئے سفر‘ ہندوستانی مسافرین(جس کے پاس تمام قسم کے ویزا ہیں)کو مکمل طور پر ٹیکہ لگایاہونا چاہئے(ٹیکہ جس کو قطر وزرات کے محکمہ صحت نے منظوری دی ہے)۔

جس کی عمر 12سال سے زائد ہے وہ مکمل طور پر ٹیکہ لگائے ہوئے اور جس کی عمر11سال سے کم ہے (غیر ٹیکہ یافتہ) اپنے والدین کے ہمراہ جو مکمل طور پر ٹیکہ لگائے ہوئے ہوں د و دنوں کے لئے ہوٹل قرنطین میں رہنا ہوگا۔

قطر آمد سے قبل 72گھنٹے پہلے کئے گئے پی سی آر جانچ کی منفی رپورٹ سے انہیں پیش کرنا ہوگا‘ اور اسی کے ساتھ آمد کے بعد ہوٹل قرنطین میں انہیں پی سی آر جانچ کرانی ہوگی اس کے علاوہ ہوٹل قرنطین میں سرینولوجی اینٹی باڈی جانچ بھی ٹیکہ یافتہ افراد کو قطر کے باہر کرانا ہوگا‘ جس کو وزرات صحت کی جانب سے منظوری دی گئی ہے۔

ویزیٹرس (فیملی‘ ویزٹ‘ ٹورسٹ‘ بزنس) پر آنے والے لوگ جو ٹیکہ نہیں لگائے ہوئے ہیں ان کے لئے قطر میں داخلہ نہیں ہے۔


قطر کی جانب سے منظور شدہ ٹیکہ کی تفصیلات


فائز/بائیو ٹیک
سینوفارم ٹیکہ‘ ماڈرینہ (اسپائیک ویکس)‘ اسڑا زینکا(کویشیلڈ/اکسفورڈ/ویکسزویریا)‘ اسپوتنیک وی‘ جانسین‘ جانسن اینڈ جانسن۔


قطر میں کویڈ 19کی جانچ کی لاگت


پی سی آرجانچ کے لئے160قطر ریال
ریپڈ اینٹجن 50قطر ریال
سرینولوجی 50قطر ریال