کو ہیومن ٹرائلز کی منظوریCOVAXIN انڈیا کی پہلی کورونا ویکسین

   

حیدرآباد : ہندوستان کی پہلی کورونا وائرس ( کووڈ۔19) ویکسین Covaxin کو ڈی سی جی آئی کی منظوری حاصل ہوئی ہے کہ اسے انسانوں پر آزمایا جائے ۔ ہیومن ٹرائلز کا آغاز جولائی 2020ء میں متوقع ہے ۔ یہ ویکسین حیدرآباد کی فرم بھارت بائیوٹیک نے تیار کی ہے ۔ اس کیلئے مرحلہ اول اور مرحلہ دوم کے ہیومن کلینیکل ٹرائلز کی منظوری حاصل کی گئی ہے ۔ٹرائلز ہندوستان بھر میں شروع کئے جائیں گے ۔ اس ویکسین کی تیاری انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ( آئی سی ایم آر ) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی ( این آئی وی ) کے ساتھ اشتراک میں کی گئی ہے ۔ سارس ۔ CoV ۔ 2 کے وائرس کو این آئی وی ، پونے میں رکھتے ہوئے تحقیق کی گئی تھی اور پھر اسے بھارت بائیوٹیک کو منتقل کیا گیا ۔ دیسی ساختہ اور دیسی ساختہ ویکسین بھارت بائیوٹیک نے فروغ دی اور اسے تیار بھی کیا ہے ۔ دنیا بھر میں ڈرگ تیار کرنے والے کئی ادارے اور کمپنیاں کورونا وائرس کیلئے علاج تلاش کرنے سرگرم ہیں لیکن ابھی تک کوئی بھی فارماسیوٹیکل کمپنی کو اس معاملہ میں کامیابی نہیں ملی ہے ۔قبل ازیں نیوز ایجنسی رائیٹرس نے بتایا کہ چین کی ملٹری کو ایک کووڈ ۔19ویکسین نمونہ استعمال کرنے کی اجازت حاصل ہوئی ہے جو چین کی ریسرچ یونٹ نے تیار کی ہے ۔