کٹرینہ نے اپنی آنے والی فلم کا پوسٹر شیئر کردیا

   

ممبئی : بالی ووڈ کی باربی گرل کٹرینہ کیف نے اپنی آنے والی فلم ’فون بھوت‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔فلم کے ڈائریکٹر گرمیت سنگھ ہیں جبکہ کٹرینہ کے علاوہ ایشان کھتر اور سدھانت چترویدی نے بھی مرکزی کردار نبھائے ہیں۔کٹرینہ نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ ’بھوتوں کی دنیا سے ناٹ آؤٹ‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ فلم 7 اکتوبر کو ریلیز ہوگی، پوسٹر میں کٹرینہ نے گہرے نیلے رنگ کی پتلون اور شرٹ پہنی ہوئی ہے جس پر انسانی ڈھانچہ بنا ہوا ہے۔کٹرینہ کے ساتھ ہی صوفے پر ایشان کھتر اور سدھانت چترویدی بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کے پاس انسانی ڈھانچوں کی ڈمی بھی ہے۔