کپل دیوکے قلب پر حملہ‘ دہلی کے اسپتال میں شریک

,

   

کپل دیو بتایاجارہا ہے کہ ایک اسپتال میں انگیو پلاسٹی سرجری کی جارہی ہے۔

نئی دہلی۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کے قلب پر جمعہ کے روز حملہ ہوا‘کپل دیو بتایاجارہا ہے کہ ایک اسپتال میں انگیو پلاسٹی سرجری کی جارہی ہے۔خبر یہ بھی ہے کہ سابق کپتان کو ضیابطیس کی شکایت بھی ہے۔

ٹینا ٹھاکر نامی صحافی کی جانب سے اس بات کی توثیق ہوئی اور انہوں نے لکھا کہ”افسانوی کرکٹر کپل دیو کے قلب پر حملہ ہوا ہے“دہلی میں ان کے انگیو پلاسٹی سرجری کی جارہی ہے۔ جلد صحت یاب ہونے کے لئے نیک تمنائیں“۔

کپل دیو کے قلب پر حملے کی خبر جیسے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیلی ان کے چاہنے والوں نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ دیوکی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنا شروع کردیاہے

کپل دیو کا کیریر
ورلڈ کے ایک شاندار ال راونڈر کپل دیو نے 1983کے پہلے ورلڈ کی قیادت کی ہے۔

انہوں نے اپنا پہلا میاچ 1اکٹوبر1978میں کوئٹا میں پاکستان کے خلاف کھیلا تھا‘ اس سے قبل پہلا ٹسٹ میاچ فیصل آباد میں اسی ماہ میں کھیلا تھا۔

اپنے بین الاقوامی کیریر میں انہوں نے ایک اننگ کے لئے 31+کی اوسط سے 5248رن اپنے کیریر میں بنائے ہیں۔

ایک روز ہ میاچ میں انہوں نے 3783رن بنائے۔ مجموعی طور پر بین الاقوامی کرکٹ میں انہوں نے 9000رن بنائے ہیں۔

انہوں نے جملہ131ٹسٹ میاچ اور225ایک روز ہ میاچ کھیلے ہیں۔

کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد دیو نے کچھ وقت کے کئے انڈیا کے کوچ کا کردار بھی ادا کیاہے۔سنیل گواسکر اور سچن تنڈولکر کے علاوہ کپل دیو کو بھی ویسٹن انڈین کرکٹر آف دی سنیچری کے اعزاز سے بھی نوازا گیاہے۔

اپنانیا لک شیئر کرنے کے بعد کپل دیو سوشیل میڈیا پر کچھ ماہ قبل لاک ڈاؤن کے دوران کافی سرخیاں بٹوری تھیں