کپل مشرا کیخلاف شکایت کرنے والے عہدیدار کا تبادلہ کردیا

,

   

مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والے بی جے پی لیڈر کے ساتھ مودی حکومت کی ہمدردی

نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر کپل مشرا کی اشتعال انگیز تقریر والی ویڈیو کے خلاف دہلی پولیس کمشنر سے شکایت کرنے والے ایک سیول سرونٹ اشیش جوشی کو معطل کردیا گیا ہے۔ مودی حکومت نے بی جے پی لیڈر کپل مشرا کی ہمدردی میں ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی کمیونکیشن کے عہدیدار کو معطل کردیا۔ ویڈیو میں کپل مشرا کو نہایت ہی اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے سنا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں رہنے والے دشمنوں کو یہاں سے نکال باہر کردیا جائے گا۔ مودی حکومت کے تحت ان کی معطلی کے احکام 26 فبروری کو جاری کئے گئے۔ اس میں کہا گیا ہیکہ 1992ء بیاچ کے انڈین پوسٹ اینڈ ٹیلی کمیونکیشن اکاؤنٹ اور فینانس سرویس آفیسر کے خلاف تادیبی کارروائی کی جاتی ہے اور انہیں فوری اثر کے ساتھ معطل کردیا جاتا ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی کمیونکیشن کے ذرائع کے مطابق جوشی کی معطلی کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی۔ تاہم یہ معطلی کپل مشرا کے خلاف دہلی پولیس کمشنر سے شکایت کرتے ہوئے مکتوب روانہ کرنے کے دوسرے دن کی گئی ہے۔ 25 فبروری کو دی گئی شکایت میں جوشی نے کہا تھا کہ مشرا نے ویڈیو میں بعض شہریوں پر حملہ کرنے کیلئے ہجوم کو اکسایا بھی تھا ۔اس ویڈیو میں جو باتیں کہی گئی ہیں وہ تعزیرات ہند کی دفعہ اور آئی ڈی ایکٹ کے مغائر ہے۔