حیدرآباد : /29 مارچ (سیاست نیوز) غیرقانونی طور پر کچھوے کی اسمگلنگ میں ملوث ایک سافٹ ویر انجنیئر کو چندا نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ سید اویس جو پیشہ سے سافٹ ویئر انجنیئر ہے اور گوتم نگر کا ساکن ہے ۔ مذکورہ سافٹ ویئر انجنیئر نے (سرخ کانوں والا سلائیڈر) کچھوے کو فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔ مادھاپور اسپیشل آپریشن ٹیم اور چندا نگر پولیس کی مشترکہ کارروائی میں سید اویس کے پاس سے 4 کچھوے برآمد کرلئے ۔ اس نوجوان کے خلاف وائیلڈ لائف ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس اس نوجوان سے یہ بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ اس نے کن ذرائع سے کچھوے حاصل کئے ہیں جس کا غیرقانونی طور پر کاروبار کررہا تھا ۔ ب