کھانے پینے کی اشیاء اخبار کے کاغذ میں رکھنا نقصاندہ

,

   

حیدرآباد: ہم اکثر بازار سے کھانے پینے کا اشیاء خریدتے ہیں۔ دکاندار ہمیں اخبار کے کاغذ میں لپیٹ کر وہ چیز دیتا ہے۔ اور ہم اسے بڑے مزے لے کر کھاتے ہیں۔ اکثر دوسہ، اٹلی وغیرہ یا ہم ٹفن کے ڈبہ میں روٹی یا دوسری کھانے پینے کی چیز اخبار کے کاغذ میں لپیٹ کر رکھتے ہیں او راسے کھاتے ہیں۔ لیکن ہمیں پتہ ہونا چاہئے کہ اس طرح کا کھانا ہمارے جسم کیلئے نہایت نقصان دہ ہوتا ہے۔

فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹانڈرڈ اتھاریٹی آف انڈیا کی جانب سے کئے گئے ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اخبارات میں کھانے کی اشیاء صحت کے لئے نہایت نقصان دہ ہوتی ہے اگر چہ کے ا س کھانے نہایت صاف ستھرے طریقہ سے پکایا گیا ہو۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ پرنٹنگ انک انسانی جسم کیلئے کافی نقصان ہے۔اس سے بدہضمی کے علاوہ کئی بیماریاں ہوسکتے ہیں۔ حکومت اور دیگر صحت تنظیمو ں سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس معاملہ مہم چلاتے ہوئے عوام شعور بیدار پیدا کریں۔

عوام کوبھی چاہئے کہ اخبارات میں لپیٹی ہوئی غذا کھانے سے پرہیز کریں۔