کھانے کے مسئلہ پر بیوی سے جھگڑا، شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ 15 اکتوبر (سیاست نیوز) کھانے کے مسئلہ پر بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 56 سالہ پرساد گوڑ نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پرساد گوڑ پیشہ سے تاجر تھا جو الماس گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا۔ کل پرساد اپنے مکان لوٹا اور اس نے بیوی سے کھانا نکالنے کے لئے کہا، اس بات پر میاں بیوی کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور شوہر نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعما کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ میرپیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع
بیوی کو دھمکانے کیلئے انتہائی اقدام کرنے والے شخص کی موت
حیدرآباد۔ 15 اکتوبر (سیاست نیوز) بیوی کو دھمکانے کی خاطر انتہائی اقدام کرنے والا شخص فوت ہوگیا۔ سعید آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ 31 سالہ آر سرینو جو پیشہ سے ٹیلرنگ کا کام کرتا تھا، سنکیشوربازار سعید آباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ سرینو کا بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا اور ان جھگڑوں سے تنگ آکر سرینو نے بیوی کو دھمکانے کی کوشش کی اور مکان سے باہر نکال کر دروازہ بند کرلیا اور بیوی کی ساڑی سے پھانسی لینے کی کوشش کی اور اس دوران پھانسی سے لٹکر فوت ہوگیا۔ سعید آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع