کھدوائی کے دوران جین راہب وردھمان مہاویر کا مجسمہ برآمد

   

حیدرآباد 13 جون (یو این آئی) تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں کھدوائی کے دوران جین راہب وردھمان مہاویر کا مجسمہ برآمد ہوا۔ضلع کے کوٹلہ نرسمہولاپلی گاوں کے زرعی کھیت میں کھدوائی کے دوران یہ مجسمہ برآمد ہوا جس کے اطلاع دیکھتے ہی دیکھتے عام ہوگئی۔یہ مجسمہ اے انجیا نامی شخص کی زمین میں کھدوائی کے دوران برآمد ہوا۔یہ کھدوائی وہ ٹریکٹر سے کررہا تھا۔مجسمہ ملنے کے بعد انجیا نے سرپنچ ٹی کویتا اور دیگر گاوں والوں کو اس بات کی اطلاع دی جو وہاں پہنچے اور پوجا شروع کردی۔انہوں نے اس واقعہ کی اطلاع محکمہ آثار قدیمہ کے عہدیداروں کو دی۔