نیویارک : بچوں کو ان کے پسند کے کھلونے خرید کرنہ دینے سے ان کی ناراضگی تو معمول کی بات ہے مگرامریکہ میں ایک بچے نے کھلونا خرید کر نہ دینے سے اپنی ماں کو جان سے ہی مار ڈالا۔امریکہ میں ایک دس سالہ لڑکے کے اہل خانہ نے اپنی ماں کو قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ میڈیا میں کہا گیا ہیکہ ماں کی طرف سے بچے کو “VR” ہیڈسیٹ (ورچوئل رئیلٹی) خرید کرنہ دینے پر بیٹے نے ماں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔کم عمر لڑکے کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ بچے کو 21 نومبر کو اپنی ماں 44 سالہ کیانا مان کے قتل میں گرفتار کیا گیا جب اس نے اس کے چہرے پر گولی مار دی تھی جب وہ گھر میں تھی۔لڑکے کی خالہ رونڈا ریڈ نے امریکی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ جب اس نے حراست میں اس سے بات کی تو اس نے فائرنگ کو یاد نہ رکھنے کا بہانہ کیا اور جلدی سے بات بدل دی۔