کھلونہ بندوق سے دھمکانے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد۔/2ستمبر، ( سیاست نیوز) کھلونہ بندوق سے ہوٹل اسٹاف کو دھمکانے والے ایک شخص کو شاہ علی بنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ کل رات شاہ غوث ہوٹل انتظامیہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے شاہ علی بنڈہ پولیس نے 23 سالہ سعود بن ابوبکر جابری ساکن سید علی چبوترا کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے ٹائی پستول کو ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق شام سعود بن ابوبکر جابری شاہ غوث ہوٹل پہنچا اور اس نے چائے پارسل خریدی اور ڈسپوزل گلاس حاصل کرنے کے دوران رقم دینے سے انکار کردیا اورکھلونہ بندوق کو کاؤنٹر پر رکھ کر اسٹاف کو دھمکیاں دیا اور جھگڑا کرنے لگا۔ اس نے اس کھلونہ بندوق سے ہوٹل کے اسٹاف کو دھمکایا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے شکایت کے بعد کارروائی کرتے ہوئے سعود کو گرفتار کرلیا اور عدالتی تحویل میں دے دیا۔ع